: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،9جون(ایجنسی) گنجام مسلم آبادی والے شہر مالیگاؤں میں سال2008 ہوئے بم دھماکوں کے کلیدی ملزم لفٹننٹ کرنل پرسادپروہت کو آج اس وقت شدید دھچکہ لگا جب اس کی ضمانت عرضداشت کو ممبئی ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس نریش پاٹل اور پرکاش نائیک نے مسترد کردی اورحکم دیا کہ نچلی عدالت سے رجوع ہوں، اس معاملے میں جمعیت علمامہاراشٹر (ارشد مدنی) نے بم دھماکوں کے متاثرین میں سے ایک نثاراحمد سید بلال کی جانب سے بطور مداخلت کار حصہ لیا تھا۔ ممبئی
ہائی کورٹ کے روبرو کرنل پروہیت نے اسے ضمانت پر رہا کئے جانے کے تعلق سے دو عرضداشتیں داخل کیں تھیں جس کی سماعت گذشتہ کئی دنوں سے جاری تھی ، آج عدالت میں جمعیت علما کی جانب سے ایڈوکیٹ شریف شیخ نے مداخلت کار کی درخواست داخل کی جسے عدالت نے منطور کرلیا اور اپنے فیصلہ میں جمعیت کی عرضداشت کا ذکر بھی کیا ہے۔ جسٹس نریش پاٹل نے کرنل پروہیت کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت یعنی کے خصوصی مکوکا عدالت کو حکم دیا کہ وہ کرنل کی جانب سے داخل کردہ تازہ ضمانت عرضداشت پر فیصلہ چھ ہفتوں کے اندر صادر کرے۔